کامن ویلتھ آبزرورز وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دے کر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انتخابات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کے مدعو کیے گئے بیرون ملک سے آنے والے مختلف مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
کامن ویلتھ آبزرورز گروپ نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، کامن ویلتھ آبزرورز کے 25 رکنی وفد نے حلقہ این اے 47 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ شروع کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمین ہیں، انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل اجاری ہے جو بلا رکاوٹ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔