سندھ کے ضلع میرپور خاص میں این اے 212 ٹنڈو جان محمد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کےگیسٹ ہاؤس کے باہر ہوئی، گولياں لگنے سے گیسٹ ہاؤس کا چوکیدارجاں بحق ہوا۔پی پی رہنماء کی جانب سےالزام عائد کیا گیا ہےکہ ہمیں ڈرانے کے لیے ہمارے ملازم کو قتل کیا گیا۔
اس سےپہلے 2 دن قبل میرپور خاص سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار شاہ پر حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔