ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہونے سے کروڑوں ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ووٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے والے 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہونے سے ملک بھر میں کروڑوں ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 8300 سروس کی معطلی تشویش ناک ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت مکمل ہوگا، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔