انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر 8 پیسے بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے 34 پیسے ہوگئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 42 پیسے کا ہوگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 5 پیسے پر پہنچ گیا۔