چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کےمطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم اسپورٹ اسٹاف اورمیچز کے انعقاد پر ہونے والےاخراجات بھی شامل ہیں،پی سی بی کےسالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کےمعاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
سی او او اورسی ایف اوکو تفصیلی رپورٹ بنا کربریفنگ دینےکا کہہ دیا گیا،چئیرمین اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں اوروہ جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بریفنگ کے بعد چیئرمین محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔