مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو خوشحالی کے سفرکوشروع کرنےآ رہے ہیں ،اوروطن واپسی پرنوازشریف کا فقید المثال استقبال ہوگا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف نے کہا کہ اپریل2015میں سی پیک معرض وجود میں آیا،30ارب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی،ملک میں20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،پورے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا جال بچھایا گیا،مہنگائی دہائیوں میں کم ترین سطح پر تھی،ہماری جی ڈی پی ساڑھے6فیصد تھی،کاروبار،سرمایہ کاری اپنے عروج پر تھی۔
انہوں نے کہا 2018میں جوکچھ ہوا وہ پوری قوم نے دیکھا،دوہزاراٹھارہ میں سنگین مذاق کیاگیا ،جھرلومینڈیٹ سے نوازشریف کا مینڈیٹ چھین کرکروڑوں عوام کو ترقی اورخوشحالی سے محروم کردیا گیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف21 اکتوبرکوہی وطن واپس آئیں گے ،اور وہ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کر نے آرہے ہیں۔