راولپنڈی کے حلقہ این اے ستاون میں آٹھ فروری کو بڑا انتخابی معرکہ متوقع ہے۔
مسلم لیگ ن کےدانیال چوہدری،آزاد امیدوارسیمابیہ طاہر اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق مدمقابل ہیں،پیپلز پارٹی کے مختار عباس اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا سمیت کل چھبیس امیدوار جیت کی جستجو میں ہیں۔
قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 57 راولپنڈی 5 میں ووٹرزکی مجموعی تعداد 4 لاکھ اکتیس ہزار سے زائد ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کےبیشترعلاقے اس حلقے میں شامل ہیں۔
2018 میں یہ حلقہ این اے 62 کہلاتا تھا،تب شيخ راشد شفیق پی ٹی آئی کی مدد سے ن لیگ کے سجاد خان کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
مسلم لیگ ن کےدانیال چوہدری 2018 میں شیخ رشید کےخلاف الیکشن لڑے تھے،اس بار ان کے بھتیجے کے مقابلے میں بڑے مارجن سے جیت کے دعویدار ہیں ہیں ۔
این اے 57 میں عباسی ،راجہ ،شیخ ،چوہدری کیانی ،ملک راجپوت اعوان اہم برادریاں ہیں۔
انتخابی نتائج کےمطابق حلقہ این اے 57 میں شامل علاقے 1988 سےمسلم لیگ ن کا گڑھ رہے ہیں۔ 2013 میں بانی پی ٹی آئی نے یہ سیٹ جیت کر خالی کی تو ن لیگ کے حنیف عباسی نے بازی پلٹ دی۔
2018 میں پی ٹی آئی نے اپنی دھاک بٹھائی،آٹھ فروری کو دانیال چوہدری ، شیخ راشد شفیق او سیمابیہ طاہر میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔