بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پلے آف کے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد ٹائٹل کیلئے ناک آوٹ راونڈ شروع ہو جارہاہے لیکن اس دوران پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں دھوم مچاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابراعظم ’ رنگپور رایئڈرز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 6 اننگز میں 251 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ’ فارچون باریشال‘ کے مشفیق الرحمان 228 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔تیسری پوزیشن ’ سیلہٹ سٹرائیکرز کے ذاکر حسین کے پاس ہے جو کہ 7 اننگز میں 193 رنز بنا چکے ہیں ۔ چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرننیڈو 6 اننگز میں 174 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے محمد نعیم 6 اننگز میں 156 رنز کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہیں۔
بابراعظم کی ٹیم رنگپور رائیڈرز ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے ، ٹیم نے 5 میچز میں کامیاب حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیم کا رن ریٹ 1.462+ ہے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ’ کھلنا ٹائیگرز‘ کی ہے جو کہ 8 میں سے 4 میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے اور ٹیم کا رن ریٹ 1.023+ ہے ۔
تیسرے نمبر پر چٹوگرام چینلجرز 6 پوائنٹس، کومیلا وکٹورینز 6 پوائنٹس کے چوتھے، فارچون بریشال 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سیلہٹ سٹرائیکرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ڈھاکہ ڈومینیٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن 7 ویں نمبر پر ہے ۔