لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی نومئی جلاؤ گھیراؤکےمقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت کرتےہوئےوکلاء کودلائل کےلیےطلب کرلیا
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نومئی کےسات مقدمات میں عبوری ضمانتوں پرسماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حاضری مکمل نہ ہوسکی، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک میں تکنیکی خرابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دوں گا۔
عدالت نےآئندہ سماعت پراڈیالہ جیل حکام کوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کرتےہوئےوکلاء کو دلائل کےلیےآئندہ سماعت پرطلب کرلیا عدالت نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔