عام انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا،انتخابی سامان کی پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے تک فراہمی کا عمل جاری ہے۔
پولنگ ڈے میں صرف ایک دن باقی ہے، ریٹرننگ آفیسرزکو الیکشن کا سامان مہیا کردیا جائیگا۔
پولیس کی زیرنگرانی لاہور کےمختلف پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی،مانیٹرنگ کےلیے 29 ہزارکیمرےنصب کیےگئے ہیں۔
انتخابی عمل میں خلل ڈالنےوالوں کےساتھ سختی سےنمٹا جائیگا،رات گئےکمشنر لاہور نےمختلف پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیا،تمام حلقوں کےپولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔الیکشن عمل کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائیگی۔
ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024 کے لئے انتخابی مہم کا وقت گزشتہ روز ختم ہوچکا، جس کے بعد اب کوئی بھی امیدوار کسی سیاسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوسکتا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے انتخابی مہم کا وقت منگل کی رات 12 بجے ختم ہوجائےگاجس کےبعد کوئی بھی امیدوارکسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شرکت نہیں کرسکے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد نتائج نشرکرسکتا ہے ،میڈیا پریہ واضح طور پر بتایاجائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیرحتمی رزلٹ جاری کریں گے ،میڈیا انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا۔
خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل بھی مکمل ہوگئی ہے۔