پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اہم اپیل کردی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کا انعقاد دو دن بعد 8 فرروی بروز جمعرات کو ہوگا جس میں عوام اپنے اپنے حلقے میں امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے جو آج رات 12 بجے ختم ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
انتخابات کی گہما گہمی میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی اپنے مداحوں سے اہم اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس میں جاری ایک پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’’ 8 فروری کو اپنا ووٹ ڈالنا نہ بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے ‘‘۔
Don't forget to cast your vote on February 8th! The future of Pakistan rests in your hands. Your vote counts, so make it heard. 🇵🇰
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 6, 2024