بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ سیلفی نے طلاق کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔
ایشوریا رائے بچن نےفوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایپ پرشوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئرکی ہے۔ اس تصویر میں تینوں لال رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایشوریا رائے نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ابھیشیک بچن کو سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئےان کے لیےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسندکیاجارہا ہےجبکہ اس بات پرخوشی کا اظہارکیا جا رہا ہےکہ بالی ووڈ کی مشہورجوڑی کی شادی ابھی تک برقرار ہے۔
واضح رہےکہ سوشل میڈیا پرکچھ عرصہ سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ یہ خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کرنے والے ہیں۔