انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر ڈی آر ایس پر ہی سوالات اٹھادیے۔
انگلش بلےباز زیک کرولی نےاپنی ٹیم کی جانب سےدوسری اننگزمیں سب سے زیادہ 73 رنز اسکور کیے،جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی 36 رنزسے آگے نہ بڑھ سکا۔ 42 اوور کے آخر میں کلدیپ یادیوکی فل لینتھ ڈلیوری کرولی کے پیڈ سے ٹکرائی،جس کے بعد فیلڈ امپائر نے انھیں ناٹ آؤٹ دیا۔
A HUGE blow for England with Zak Crowley 𝗼𝘂𝘁 for 73 🏏#INDvENG pic.twitter.com/wIyjYIkA7L
— Cricket on TNT Sports (@cricketontnt) February 5, 2024
میزبان ٹیم کےکپتان روہت شرما نےفیصلےکو چیلنج کرتے ہوئے ریویو لےلیا،جس پر ایمپائر ایراسمس نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتےہوئے بیٹرکو ایل بی ڈبلیو قرار دیدیا۔
میچ کےبعد انگلش کپتان اسٹوکس میڈیا ٹاک کےدوران کہا ٹیکنالوجی موجود ہےمگر ہرکوئی یہ کہتا ہےکہ یہ 100 فیصد درست نہیں،میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ٹیکنالوجی غلط تھی۔