پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی سٹار اعصام الحق قریشی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑیں گے جبکہ آرمی سپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن دس فروری کو ہوں گے جبکہ آرمی، اٸیر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کیلٸے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔