خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے امبیلہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج اور پوسٹمارٹم کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ دہشت گرد حملے میں پولیس کے 10 جوان شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کاکہنا ہے تھا تھانے پرچاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئےاورشدید فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔