قائد مسلم لیگ ( ن ) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت برباد کیا گیا۔
لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف سے پاکستان سے جانے والے لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیر خرانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت برباد کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات
— PMLN (@pmln_org) September 22, 2023
ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور محترمہ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے… pic.twitter.com/H6QblV2dZs
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کے خلاف سازش میں شامل کرداروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ قومی مجرم ہیں، ان کا احتساب کیا جائے۔