یوم یکجہتی کشمیرپر استحکام پاکستان پارٹی کےصدر عبدالعلیم خان کا پیغام میں کہنا تھاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہم آواز ہونےکا نام یوم یکجہتی کشمیر ہے۔
صدراستحکام پاکستان عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا مسئلہ کشمیرجنیواکنونشن کےتحت حل کیاجانا ہی اس مسلےکا حل ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور نسل کشی افسوسناک ہے۔
صدر آئی پی پی نےمزیدکہاثابت ہوچکا کہ مسلہ کشمیر کےحل کےبغیرخطے میں امن ممکن نہیں،آزادی کشمیریوں کا حق ہے،بھارتی غاصبانہ قبضہ ان کی حق تلفی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی ادارےکشمیر میں ہونے والےمظالم کو رکوائیں،
کشمیریوں کےحق خودارادیت کوتسلیم کرناعالمی امن کے لئے ضروری ہے،بھارتی مظالم نےانسانیت کو بھی شرمندہ کردیا،سیکولربھارت کا غاصبانہ اورانسانیت سوزرویہ قابل مذمت ہے،بھارتی مظالم نےکشمیریوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔
پاک فوج نےمسئلہ کشمیرکو بردباری اورمعاملہ فہمی سے ہینڈل کیا ہے۔پاک فوج کی امن پسندی اوردانشمندی کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے۔