گلگت اور شمالی علاقہ جات کے اسلام آباد سے فضائی رابطے پر مامور پی آئی اے کا طیارہ چار روز کے لئے مرمتی کام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اے ٹی آر طیارہ کی خرابی کے باعث گلگت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں 7 فروری تک معطل رہیں گی ۔3 فروری کو خرابی کا شکار اے ٹی آر طیارے کے ذریعے اسلام آباد تا گلگت کے لئے روزانہ ایک سے دو پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں
پی آئی اے کے پاس گلگت سمیت ملک بھر کے چھوٹے سیکٹرز پر پروازوں کے لئے دو اے ٹی آر طیارے موجود ہیں دونوں میں سے ایک طیارہ اسلام آباد کے نارتھ جبکہ کراچی کے ساوتھ زون میں پروازوں پر مامور ہے۔
ترجمان کے مطابق اے ٹی آر طیارہ مرمت کے بعد 8 فروری کو دستیاب ہو گا۔