خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کےلیے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق باباجی کنڈاؤ میں گیس سیلنڈر سے بھرے ٹرک اور پولیس لے جانے والی بس میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہیں۔
ریسکیو حکام امدادی ٹیمیں ریسکیو کارروائی میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق بس میں پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کےلیے لے جایا جا رہا تھا۔ تمام زیر تربیت پولیس اہلکار ڈی آئی خان جارہے تھے، زخمیوں میں سوات بونیر دیر سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہیں۔