اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کو چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) تعینات کر دیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 22, 2023
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت کی pic.twitter.com/oQTtF8hPW2
ڈاکٹر عارف علوی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔
ڈاکٹر امجد ثاقب کون ہیں ؟
ڈاکٹر امجد ثاقب کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔
پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی بعدازاں سرل سروس جوائن کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے ایک بہترین افسر کے طور پر اپنی انتظامی صلاحیتوں کو منوایا۔
ملازمت کے دوران انہوں نے پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے جنرل مینجر کے طور پر بھی کام کیا۔
فلاحی تنظیم اخوت
ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں چلنے والی فلاحی تنظیم اخوت بلاسود قرضوں اور پیشہ وارانہ رہنمائی کے ذریعے غریب لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
تنظیم کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کو چھوٹے کاروبار کے لئے 20 سے 50 ہزار تک کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جاسکتا ہے۔
رامون مگسے ایوارڈ
ڈاکٹر امجد ثاقب کو انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں ایشیاء کے ممتاز ایوارڈ’’ رامون مگسے ایوارڈ ‘‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔