رستم پنجاب دنگل کا اکھاڑہ کل پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں سجے گا، جس میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے 40 جوڑ پڑیں گے۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار کے مطابق رستم پنجاب دنگل کے سلسلے میں چھوٹے بڑے 40 جوڑ ہوں گے جبکہ رستم پنجاب دنگل کے ٹائٹل کیلئے ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان اور ساہیوال کے اویس ٹائرانوالہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کو ساڑھے 3 لاکھ جبکہ رنر اپ کو ڈھائی لاکھ روپے انعام ملیں گے، مجموعی طور پر پہلوانوں کو 26 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
نگران حکومت کے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ایونٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔