لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی بخارکے مریضوں کی تعدادچوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکیس ہوگئی ہے۔
پنجاب میں رواں برس ڈینگی بخارمریضوں کی تعداد تین ہزارایک سو ترانوے ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی بخارکے اکتالیس مریض سامنے آئے۔
لاہور میں رواں برس ڈینگی بخارکے مثبت مریضوں کی تعداد ایک ہزار دو سو چھیاسٹھ ہوگئی۔
چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی بخار کے انیتس جب کہ ملتان سے اٹھائیس مریض رپورٹ ہوئے۔
گوجرانوالہ او فیصل آباد سے پانچ پانچ مریض سامنے آئےہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں اسوقت ڈینگی بخارکے ایک سو تیرہ مریض زیرعلاج ہیں جب کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے چھتیس مریض داخل ہیں۔