مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ 8فروری کوگوجرانوالہ میں کلین سویپ کریں گے ،اور یہاں سےپوری20سیٹیں جیتنےجا رہے ہیں۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ اس شہر کے عوام نے مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا ۔پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی۔
انہوں نے کہا جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔پانچ برس تک وائرل رہنے والی بیماری کو بھی گوجرانوالہ نے ہی مار بھگایا ۔ کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا۔ نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ نو فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔نواز شریف چوتھی بارپاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ۔