مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کی چیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات جہانگیر خان ترین کی ملتان رہائش گاہ پر ہوئی۔
دوران ملاقات عائشہ رجب بلوچ نےجہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پرجہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا۔