الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے،الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق این اے 8 باجوڑ،پی کے22باجوڑ اورپی کے91 کوہاٹ میں الیکشن ملتوی کیےگئے ہیں، تینوں حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے، تینوں حلقوں میں انتخابات کا نیا شیڈول بعدمیں جاری ہوگا۔
الیکشن کمیش کے مطابق اب اِن حلقوں میں امیدواردوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔