انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 41 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوکر 279 روپے48 پیسے پربندہوا تھا۔واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا ہے۔