لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپریل 2028 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔
یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو جج کے عہدے پرتعینات ہوئے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں دس سال تک لاہور ہائیکورٹ کا جج رہا اب آئین کے آرٹیکل 206 ایک کے تحت عہدے سے استعفی دیتا ہوں، اس عہدے پر رہنا باعث عزت ہے۔