آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ٹورنامنٹ اگلے برس 13جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہو گا۔
انڈر 19ورلڈ کپ میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی 13 جنوری کو پہلا میچ میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔دفاعی چیمپئین انڈیا کی ٹیم 14 جنوری کو بنگلہ دیش کا مقابلہ کرے گی ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
سولہ ٹیموں کو چارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ میں چار ٹیمیں ہوں گی ،ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی، گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے ۔
پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔سپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دوگروپس بنائے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم 15 کو افغانستان 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی،سپرسکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہو گا