سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکانے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےمیرا ہنستا بستا گھرتباہ کردیا،بشریٰ بی بی کی بےوفائی سےمیری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی،میراایک بیٹاذہنی دباؤکا شکارہےاوربحالی مرکزمیں داخل ہے۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے موقع پراڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے خاورمانیکا نے کہا کہ یہ ( بانی پی ٹی آئی )فرح گوگی اوربشریٰ بی بی کی بہن مریم کےذریعےہمارےگھرآیا۔
انکا کہناتھا بشریٰ بی بی اور عمران خان دونوں کےدرمیان ناجائزتعلقات2014 دھرنے سےشروع ہوئے،یہ ایک شیطان شخص ہے،سب سے پہلےبطورمریددم کرانے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ن:۔غیرشری نکاح کیس: عدالت میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا میں تلخی
انہوں نے کہا کہ میں بےبس تھا،بچوں کی وجہ سےخاموش رہا،اب آوازاٹھائی ہے، لوگوں کوسمجھنا چاہیےکہ میرا ہنستا بستا گھرتباہ ہوا،پی ٹی آئی کےدورحکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔گفتگو کے دوران خاور مانیکا اپنےبچوں کےواٹس ایپ میسج میڈیانمائندوں کودکھاتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔
فرح گوگی اوربشریٰ بی بی نےساراپنجاب سنبھال رکھاتھا،میراملازم لطیف لمبےعرصے سےمیرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہے کہ کیس سے پہلے ملازم رکھا۔