الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے عام انتخابات 2024 ہر صورت 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ گوہر اعجاز، آئی جی خیبر پختونخوا ، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین شہروں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کو سکیورٹی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگرن وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم کریں گے۔
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئے کیے گئے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کوشکوک و شبہات نہیں ہونے چاہیں، بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں۔