لاہور سمیت پنجاب میں آشوب چشم کنٹرول سے باہر ہونے لگا۔پنجاب میں رواں برس صرف سرکاری اسپتالوں میں آئی انفیکشن کے تین لاکھ بائیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ30 روز کےدوران صوبہ بھر سے50 ہزار کیسز سامنے آئے، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں رواں ماہ 3100 مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور کےنجی اسپتالوں اورکلینکس میں تعداد دگنی ہوگئی۔ پنجاب میں سب سےزیادہ کیسزبہاولپورسے رپورٹ ہوئے،بہاولپورسےایک ماہ کےدوران 9ہزارکیسز سامنے آئےایک ماہ کےدوران راولپنڈی سے 1117،ملتان سے 1173 آنکھوں کے انفیکشن میں افراد مبتلا ہیإ۔