سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
جمعرات کے روز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جہلم تا پنڈ دادن خان دو رویہ سڑک کی تعمیر سے متعلق خرد برد کیس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
تاہم، جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔