لندن میں نامعلوم افراد نے خاتون اور دو بچوں پرکیمیائی مواد سے حملہ کردیا۔
ساؤتھ لندن کےعلاقےکلیفم میں کیمیائی مواد پھینکےکا واقعہ پیس آیا ہے،جس میں نامعلوم افرادکی جانب سے ماں اور 2 کمسن بچوں پرتیزاب پھینکا گیا ہے،مددکو پہنچنےوالے تین شہری اور تین پولیس اہلکاربھی متاثرہوئے۔
ریسکیو حکام نے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا،حملے کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی،ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔