پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جوائن کریں گے۔ باریشال کے کپتان تمیم اقبال نے شعیب ملک کو بی پی ایل جوائن کرنے کی درخواست کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک فارجیون باریشال کی نمائندگہ کرتے ہوئے سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کیخلاف 3 فروری کو میچ کھیلیں گے۔
سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ ہفتے نجی وجوہات کی بناء پر بی پی ایل چھوڑ کر ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے، ان کے ٹیم چھوڑنے کے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے تاہم فارچیون باریشال اور شعیب ملک نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کو فارچیون باریشال کے کپتان تمیم اقبال نے ٹیلی فون کرکے بی پی ایل دوبارہ جوائن کرنے کی درخواست کی۔ شعیب ملک نے تمیم اقبال کو کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال نے ان سے درخواست کی ہے کہ آپ کی ضرورت ہے اس لئے بی پی ایل میں ٹیم کو جوائن کرنے واپس آجائیں۔