توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کے بعد خاور مانیکا کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے۔
بشری بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کے دوران صحافی نےسوال کیامانیکا صاحب آپ پریہ کیس دائر کرنےکیلئےکوئی دباؤتھا؟جس پرخاورمانیکا نے جوا ب دیا کہ نہیں،ہمارے گھرکا رونا4 سال سےرُکا ہوا ہےہماری کوئی سنتا ہی نہیں۔
صحافی نے سوال کیا تو کیا چارسال پہلےکوئی پریشرتھا جو کمپلینٹ دائرنہیں کر سکے تھے؟خاور مانیکا بولے نہیں، گھر میں جب بیٹیاں ہوتی ہیں تو لوگ جا کر اعلان نہیں کرتے۔
صحافی نے سوال کیا تو اب کیسے کمپلینٹ دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا؟جس پر جواب میں انہوں نے کہاکیونکہ انہوں نےمانا ہی اب ہے،جب خود انہوں نے سب پبلک کر دیا تو میں کیوں نہ کروں۔