خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار عصمت اللہ خٹک انتقال کر گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عصمت اللہ خٹک پی کے 91 کوہاٹ2 سے عوامی نیشنل پارٹی امیدوار تھے،عصمت اللہ خٹک دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے۔ عصمت اللہ خٹک اپنے الیکشن آفس میں تھے کہ دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہوسکے۔
امیدوار کے انقال کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 91 کوہاٹ2 سے میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب 45 دن کے لیے ملتوی کردیے گئے۔