روپےکی قدر میں بہتری کا تسلسل ٹوٹ گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسےمہنگا ہوکر 279 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی 281 روپے 25 پیسے پرٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279.64 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کےدوسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی 300 پوائنٹس کےاضافے سے 63074 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے،آئل اینڈ گیس،آٹو اور ریفائنری کمپنیز کےشیئرزمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 62 ہزار 773 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔