پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کولاہور کے این اے 127 میں کئی جماعتوں کی حمایت مل گئی پاکستان عوامی تحریک کے بعد جمعیت علمائے اسلام نیازی گروپ نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرکزی صدرجمعیت علمااسلام نیازی کاپورےپاکستان میں بلاول بھٹوکی حمایت کااعلان کر دیا۔سابق گورنرپنجاب و رہنما مسلم لیگ ق چوہدری سرورکی پیپلزپارٹی کےگرین ٹائون دفترمیں آمد ہوئی ہے۔ شہلارضا سمیت پارٹی کارکنان نےچوہدری سرورکا استقبال کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کےنائب صدرراجہ زاہدنے بھی حلقہ این اے127میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کر دیا
اس موقع پر مرکزی صدرجمعیت علمائےاسلام نیازی معصوم حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم پورےپاکستان میں پیپلزپارٹی کی سپورٹ کااعلان کرتےہیںسابق گورنرپنجاب چوہدری سرورنےحمایت کرنےپرمعصوم حسین نقوی کاشکریہ اداکیا۔
جمعیت علمائےاسلام نیازی معصوم حسین نقوی کی حمایت اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرورکا گرین ٹاؤن دفتر میں آمد پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کا ہمیں سپورٹ کرناپی پی کےلیےخوش آئندہےلاہورکو بلاول بھٹو کا انتظار تھا مزدور کومزدورکارڈدیاجائیگا، نوجوان کونوجوان کارڈدیا جائےگالوگ اپنی محبت کی مہر8فروری کوتیرپرلگائیں گےبلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت موجودہےجوانتقام کی سیاست کےخلاف ہے۔