شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں موجودہ کرکٹرز، کھیلوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں موجودہ و سابق کرکٹرز، کھیلوں سے تعلق رکھنے والی اور سماجی شخصیات سمیت قریبی رشتہ داروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔
ولیمے میں دولہا دولہن کیلئے خصوصی سٹیج تیار کیا گیا جبکہ شاہین نے ولیمے پر سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر حارث رؤف ، اوپنر امام الحق نے تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستان کے شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔