لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے حلقہ پی پی 32 سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر پیر کے روز جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست کے حتمی فیصلے تک حلقے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کا حکم دیا۔
بعدازاں، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔