اسلام آباد کے مقامی عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے چیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو تاریخ پر اٹک جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔