روانڈا کے دریائے موگیسیرا میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق ضلع رواماگانا کے میئر ردجاب مبونیومیوونی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع نگوما کے رکمبری سیکٹر میں اپنی فصلوں کی کٹائی سے واپس رواماگانا آنے والے کسانوں کی کشتی تیز ہوا کے باعث الٹ کر ڈوب گئی۔
حکام نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے 31افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم 11 افرد ہلاک جبکہ 4 لاپتہ ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ اوور لوڈنگ ہے کیونکہ کشتی مسافروں اور زرعی پیداوار بشمول مکئی اور پھلیوں سے بھری ہونا ہے۔