امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر مزید سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں سیکیور امریکا ایکٹ پر دستخط کی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ کل ہم نے ایران پر شدید حملے کیے، آج بھی کرنے والے ہیں، پاور پلانٹ اور پلوں پر حملے کریں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ڈیل کے قریب ہیں لیکن ایران معاملے کو ٹال رہا ہے، ہم دیکھیں گے کہ اس ڈیل کے مسئلےسے کیسے نمٹنا ہے، وہ مسلسل ہمیں ٹالتے چلے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس طرح کا معاہدہ نہیں چاہتے جو باراک اوباما نے کیا تھا، ہم ایسی ڈیل چاہتے ہیں جو بامعنی ہواور ہمارے مفاد میں ہو۔ ایران کو ہمارے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا چاہیئں، ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کرلیا ہے، مذاکرات ہوچکے ہیں، دستاویزات پر دستخط کرنا باقی ہے۔
اس سے قبل فاکس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران پر نئے فوجی حملوں کا حکم دینے کے قریب ہیں، ایران کو اب قیمت چکانی پڑے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ تاخیر کا شکار ہے، ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دینے پر غور کررہے ہیں۔ ایران کی ناکہ بندی بحری جنگی تاریخ کی سب سے کامیاب ناکہ بندی ہے۔





















