خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد بھارت نے امریکی نائب ناظم الامور کو طلب کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عمان کے قریب بھارتی آئل ٹینکرپر امریکی فوج نے حملہ کیا، آئل ٹینکر پر حملے میں 3 بھارتی شہری لاپتہ ہیں۔ بھارت نے امریکی نائب ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ امریکی فواج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق 13 اپریل کو ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک 7 جہازوں کو ناکارہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 134 جہازوں کا رخ موڑا گیا اور 42 انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔





















