پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر احمد اسحاق جہانگیر کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے میں ہی تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم کے عہدے پر کام کررہے تھے، وہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے بھی سربراہ ہیں۔