پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/5x6hDEDgab#SBPExchangeRate pic.twitter.com/jZ2dWGKT9S
— SBP (@StateBank_Pak) January 26, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔