ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1921 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈیلرز کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ادھر دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ چار دن میں سونے کی قیمت میں 23 ہزار 300 روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 93 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئے تھے۔