مبینہ آڈیو لیک معاملہ،بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی۔
درخواست کے متن میں کہا گیاکہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے۔ 18 ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی،مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔
بشری بی بی نے درخواست میں کہا کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی نوٹس جاری کر دیا
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے عدالت ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرے،ایف آئی اے اگرکارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے