اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیرشرعی نکاح کیس کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، بشری بی بی بی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
عدالت نے خاور مانیکا کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں جاری کارروائی پر حکم امتناع ختم اور سماعت اگلے ہی روز مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع برقرار رکھا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کیس میں دلائل کے لئے 31 جنوری کی تاریخ رکھ رہے ہیں، کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی۔