ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال ہوگیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےعارضی طور پراختیار بحال کر دیا،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پرفریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔چیف کمشنرودیگر کی اپیل عدالت نےحکم امتناع جاری کیا۔چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمورجہانگیری نےاحکامات جاری کئے۔
جسٹس بابرستار نے ایم پی او جاری کرنےکا اختیارغیرقانونی قراردیا تھا،چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔